1

ملتان ٹرین حادثہ، جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے اہم اعلان کر دیا گیا

ملتان ٹرین حادثہ، جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے اہم اعلان کر دیا گیا

ملتان ( پرائم نیوز) ملتان میں صحرائے مدینہ کے قریب ٹرین اور مال گاڑی میں‌تصادم ہوا جس کےنتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوئے. زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کیلئے قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا. سینیئر جنرل مینجر ریلوے نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے.

سینیئر جنرل مینجر نے اعلان کیا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے. دوسری طرف ٹرین حادثے کی تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حادثہ عوام ایکسپریس کے ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا. ڈائریکٹر ویجیلنس ریلوے صائمہ بشیر کا کہنا ہے کہ مال برادر گاڑی کے رکتے ہی سگنل ریڈ کر دیا گیا تھا. انہوں نے کہا ہے کہ عوام ایکسپریس کے ڈرائیور نے سگنل نہیں دیکھا تھا. ڈرائیور اگرریڈ سگنل دیکھ لیتا تو شیر شاہ اسٹیشن سے روانہ نہ ہوتا. انہوں نے بتایا کہ ڈرائیور محفوظ ہے اور اس نے ریلوے انتظامیہ سے رابطہ بھی کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں