1

کراچی کا حیرت انگیز قصائی، اونٹ کو ذبح کرتے ہوئے ایسا انوکھا کام کر دکھایا کہ سب داد دینے پرمجبور ہوگئے

کراچی کا حیرت انگیز قصائی، اونٹ کو ذبح کرتے ہوئے ایسا انوکھا کام کر دکھایا کہ سب داد دینے پرمجبور ہوگئے

کراچی ( پرائم نیوز) عید الاضحیٰ پرمسلمان اپنے من پسند جانوروں کی قربانیاں کرتے ہیں، یہ جانور کسی نہ کسی خصوصیت، اپنے رنگ اور کبھی تو اپنے کھانے پینے کی عادات کی وجہ سے بھی مقبول ہو جاتے ہیں. لیکن اس سال عید قربان پر ایک قصائی اپنے منفرد کارنامے سے نمایاں ہو گیا. کراچی کے رہائشی ایک قصائی زاہد قریشی نے اس سال عید قربان پر سب کی توجہ اپنی طرف مرکوزکر لی ہے اور یہی نہیں ملک بھرمیں زاہد قریشی اور ان کی مہارت کے چرچے ہیں.

زاہد قریشی کراچی کے رہائشی ہیں اور ان کی خاصیت یہ ہے کہ ہرسال عید پر ایک ہی اونٹ ذبح کرتے ہیں. عید قربان پر زاہد اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کوئی ہڈی توڑے اونٹ ذبح کرتے ہیں جس پر اونٹ کا ڈھانچہ بالکل ثابت رہتا ہے. زاہد قریشی نےحال ہی میں چیلنج بھی کیا ہے کہ ان کہ علاوہ پورے پاکستان میں کوئی ایسا نہیں کر سکتا. زاہد نے کہا ہے کہ میں نے یہ کام اپنے شوق سے سیکھا ہے اور میرے علاوہ ملک بھرمیں ایسا کوئی نہیں کر سکتا. اونٹ کا ثابت ڈھانچہ دیکھنے کیلئے اکٹھے ہوئے لوگوں نے بھی زاہد کی اس مہارت کی داد دی.

اپنا تبصرہ بھیجیں