1

میں چاہتی ہوں کہ میرے ہاں بیٹی کی پیدائش ہو کیونکہ… کرینہ کپور نے اپنی خواہش کا اظہار کر دیا

میں چاہتی ہوں کہ میرے ہاں بیٹی کی پیدائش ہو کیونکہ… کرینہ کپور نے اپنی خواہش کا اظہار کر دیا

ممبئی ( پرائم نیوز) بالی ووڈ معروف اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ہاں بیٹی کی پیدائش چاہتی ہیں کیونکہ وہ خود ایک خاتون ہیں اور اسی وجہ سے وہ اپنی اولاد بھی بیٹی ہی چاہتی ہیں.

بھارتی رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور کے ہاں آئندہ چند ماہ میں ننھے مہمان کی آمد ہونے والی ہے لیکن اس کے باوجود آرام کے بجائے ناصرف بھرپور طریقے سے اداکاری اور ماڈلنگ کر رہی ہیں بلکہ انہوں نے کہا ہے کہ وہ بچے کی ولادت ک بعد بھی آرام کے بجائے کام کو ترجیح دیں گی.کرینہ کپور نے اس کی وجہ یہ بتائی ہے کہ مستقبل کی ماں ہونے کے ناطے وہ جنس کی بنیاد پر انسانوں کے درمیان فرق کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنا چاہتی ہیں اور ان کیلئے اس سے زیادہ بڑی خوشی کوئی بڑی بات نہیں کہ ان کی ہونے والی اولاد بھی اس تحریک کا حصہ بنے.

اپنا تبصرہ بھیجیں