1

مسافرٹرین اور مال گاڑی کے درمیان تصادم، درناک ہلاکتیں، ایمر جنسی نافذ کر دی گئی

مسافرٹرین اور مال گاڑی کے درمیان تصادم، درناک ہلاکتیں، ایمر جنسی نافذ کر دی گئی

ملتان ( پرائم نیوز) ملتان میں ایک ٹرین اور مال گاڑی کے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے.

تفصیلات کے مطابق حادثہ ملتان شیرشاہ کے قریب پیش آیا جہاں شجاع آباد جانے والی برانچ لائن پر عوام ایکسپریس اورمال گاڑی میں تصادم ہوا. سی پی او ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں.

حادثے میں عوام ایسکپریس کی 4 بوگیاں الٹ گئیں. عوام ایکسپریس پشاور سے کراچی جا رہی تھی کہ مال گاڑی سے تصادم میں اسے حادثہ پیش آیا. پولیس اوریسکیو حکام جائے وقوع پرپہنچ گئے ہیں اورٹرین کے ملبے میں پھنسے آخری شخص کو بھی نکال لیا گیا ہے. دوسری طرف ٹرین حادثہ کے بعد ملتان کے نشتر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں