1

عورتیں زیادہ ذہین ہوتی ہیں یا مرد؟ ماہرین نے تحقیق سے بتا دیا

عورتیں زیادہ ذہین ہوتی ہیں یا مرد؟ ماہرین نے تحقیق سے بتا دیا

نیو یارک ( پرائم نیوز) انسانی ذہانت اور یادداشت کا لیول ہر ایک انسان میں مختلف ہوتا ہے اور اسی طرح مردوں اور عورتوں یں بھی ذہانت کا عنصر الگ الگ لیول رکھتا ہے لیکن ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مردوں میں ذہانت اوریادداشت عورتوں کے مقابلے میں زیادہ جلدی سے ختم ہوتی ہے جبکہ خواتین زیادہ عمرمیں بھی بہتر یادداشت کا مظاہرہ کرتی ہیں.

امریکا کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آن ایجنگ بالٹی مور میں ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ 10 سال کی تحقیق کے دوران کئی ٹیسٹ لیے گئے ہیں جس میں ذہانت کے تمام ٹیسٹ میں خواتین نے مردوں کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اسی طرح مردوں کی علم و فہم کی صلاحیتیں عورتوں کے مقابلے میں عمر میں اضافے کے ساتھ تیزی سے ختم ہوتی ہے. ماہرین نے کہا ہے کہ معاشرے میں گہری تبدیلیاں جیسے صحت کی بہتری اور معاشی خوشحالی بھی عورت کی ذہانت کو قائم رکھنے میں مددگار ہوتی ہے. اس سے پہلے کی کئی دیگر تحقیق میں بھی کہا گیا تھا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ انسانی دماغ میں ہونے والی تبدیلیوں کی رفتار عورتوں میں کم ہوتی ہے.

اس تحقیق کے دوران انسٹیٹیوٹ نے 1979 سے لے کر 2013 کے درمیان مختلف اوقات میں 2 ہزار سے زائد خواتین کی زندگیوں کا مطالعہ کیا جس میں 50 سال سے لے کر96 سال تک کی عمر کے افراد شامل تھے. اس تحقیق کے 9 سال کے دوران تحقیق میں شامل افراد کی یادداشت، توجہ، ذہنی لچک اور بول چال کی صلاحیتوں کا جائزہ کیا گیا جس سے سائنسدان اس نتیجے پرپہنچے کہ ان میں موجود خواتین کی یادداشت مردوں کے مقابلے میں بڑھاپے میں بھی زیادہ بہترکام کرتی رہی جبکہ مردوں میں یادداشت تیزی سے کم ہوئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں