1

کیا واقعی ہی ایسا ہوتا ہے کہ ایک سفید بال اکھاڑنے سے 2 سفید بال اگ آتے ہیں؟ ماہرین نے واضح کر دیا

کیا واقعی ہی ایسا ہوتا ہے کہ ایک سفید بال اکھاڑنے سے 2 سفید بال اگ آتے ہیں؟ ماہرین نے واضح کر دیا

لندن ( پرائم نیوز) عام طور پر اگر کبھی کسی کے سرمیں سفید بال آنے لگیں تو کہتے ہیں کہ اسے ہر گز نہ اکھاڑا جائے. بزرگ حضرات کا کہنا ہے کہ ایک سفید بال اکھاڑا جائے تو اس کی جگہ 2 بال آجائیں گے. تاہم ماہرین نے اس نظریے کو غلط ثابت کیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ ایک سفید بال کے اکھاڑنے سے مزید سفید بال نہیں آتے. بالوں کی دوبارہ بحالی کیلئے تحقیق کرنے والے ڈاکٹر رابرٹ کی طرف سے گڈ ہاؤس کیپنگ ڈاکٹ کام کو بتایا گیا ہے کہ یہ نظریہ بالکل غلط ہے کہ ایک سفید بال اکھاڑنے سے اس کی جگہ مزید سفید بال آ جاتے ہیں تاہم اس کے باوجود وہ اس عمل کو کرنے کا مشورہ نہیں دیں‌ گے.

انہوں نے کہا ہے کہ جب بھی آپ اپنے سر یا بھنوں میں سے سفید بال اکھاڑتے ہیں تو اس کے نتیجے میں آپ کا ہلکا سا نقصان بہرحال ہوتا ہے. ان کا کہنا ہے کہ جب آپ ایک بال کو اس کی جڑ سے زبردستی کھینچ کرنکال دیتے ہیں تو ان کی دوبارہ نشوونما کا عمل تبدیل ہو جاتا ہے. پس اگر آپ اپنے بالوں کو زبردستی ان کی جڑوں سے کھینچ کر نکالنا جاری رکھیں گے تو ان کی نشونما بڑی حد تک نا صرف متاثر ہو گی بلکہ وہ آہستہ آہستہ پتلے ہوتے جائیں گے.

ڈاکٹر رابرٹ نے مزید کہا ہے کہ سفید بال بگمنٹیشن کے بغیر ہوتے ہیں، پس جیسے جیسے ہم بوڑھے ہوتے جاتے ہیں تو ہمارے اندر موجود میلنو سائٹس بتدریج کم فعال ہوتا جاتا ہے جس کے نتیجے میں پگمنٹیشن کی پیداوار کم ہو جاتی ہے اور بال سفید ہونے لگتے ہیں. دنیا بھر میں موجود تمام انسانوں کے بال ایک خاص وقت پر سفید ہونے لگتے ہیں. تاہم سائنسدان تاحال کچھ لوگوں میں جلدی بالوں میں آنے والی سفیدی کی وجوہات نہیں جان پائے ہیں لیکن انہوں نے کہا ہے کہ جن لوگوں کے بال جلدی سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں اس میں ان کے جین کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں