1

مرد حضرات جلد گنجے کیوں ہو جاتے ہیں؟ ماہرین نے ایسی وجہ بتا دی جو آج کل ہر مرد کرتا ہے

مرد حضرات جلد گنجے کیوں ہو جاتے ہیں؟ ماہرین نے ایسی وجہ بتا دی جو آج کل ہر مرد کرتا ہے

لاہور (پرائم نیوز) حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق جو مرد خود کو فٹ رکھنے کیلئے زیادہ جسمانی سرگرمیوں کا حصہ بنتے ہیں ان میں بالوں کے گرنے کا عمل تیز ہو جاتا ہے.

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ویٹ لفٹنگ کے بعد اگر پروٹین پاؤڈرز کا استعمال کیا جائے تو بالوں کے گرنے کے عمل میں تیزی آتی ہے. تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ دونوں عناصرمل کر جسم میں ٹسٹو سیٹرون اور ڈی آئی ٹی کی سطح بڑھا دیتے ہیں جو گنجے پن کے اہم ترین سبب سمجھے جاتے ہیں. محققین کا کہنا ہے کہ ان دو اجزا کی وجہ سے بتدریج بالوں کے غدود سکڑنے لگتے ہیں اور بال ختم ہونے لگتے ہیں.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں