1

مرد حضرات سگریٹ نوشی کیوں نہیں چھوڑتے؟ماہرین کی دلچسپ تحقیق

مرد حضرات سگریٹ نوشی کیوں نہیں چھوڑتے؟ماہرین کی دلچسپ تحقیق

اسلام آباد ( پرائم نیوز) خوبصورت خواتین مردوں کو گھٹنے کے بل جھکنے پرمجبور کر دیتی ہیں وہ ان کی قوت ارادی اور عزم کو بھی کمزورکردیتی ہیں. یہ دلچسپ انکشاف ایک نئی تحقیق کے دوران سامنے آیاہے. تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ مرد تمباکو نوشی چھوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کی ساری محنت اس وقت مٹی میں مل جاتی ہے جب ان کے سامنے پرکشش چہرے کا نظارہ مردوں کے ذہن کو شریک حیات یا بیوی کی طرف لے جاتا ہے جو کہ ان کیلئے مستقبل قریب کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے. اس کا مطلب یہ ہے کہ نکوٹین فوری طلب سے ملنے والی تسکین کی شدت بھی بڑھ جاتی ہے اور سگریٹ چھوڑنے کا عزم یا اراد مٹی میں مل جاتا ہے.

ماہرین نے اس حوالے سے تجربات کرتے ہوئے 74 سگریٹ نوشی چھوڑنے کے خواہشمند افراد کو 2 گروپس میں تقسیم کیا اوران میں سے ایک گروپ کو بہت زیادہ پرکشش خواتین کو 2 گروپس میں تقسیم کیا اورایک گروپ کو بہت پرکشش خواتین کی تصاویر دکھائیں جبکہ دوسرے گروپ کے حصے میں اوسط شکل والی خواتین کے چہرے آئے اس کے بعد معلوم ہوا کہ پر کشش چہرے سے مردوں کی توجہ سگریٹ نوشی چھوڑنے کی بجائے محبت ار دیگر تعلق کی طرف سے زیادہ مرکوز ہو گئی اور اس لت مں کمی کی بجائے مزید 2 گنا اضافہ ہو گیا. اس ے مقابلے میں دوسرے گروپ کو عام چہروں والی خواتین کی تصاویرسے یہ فائدہ ہوا کہ انہیں اپنی عادت ترک کرنے میں کافی حد تک مدد ملی. ماہرین نے تحقیق کا اختتام اس دلچسپ مشورے پر کیا کہ ضروری نہیں چیز خوبصورت ہو تو وہ ہمیشہ اچھی بھی ثابت ہو.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں