1

عید کے موقع پر پی ٹی آئی کیلئے شاندارخوشخبری

عید کے موقع پر پی ٹی آئی کیلئے شاندارخوشخبری

میانوالی ( پرائم نیوز) پاکستان تحریک انصاف سے اختلافات اور لندن روانگی کے بارے میں خبروں اور طرح طرح کے تبصروں کے 2 ماہ بعد عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی منظر عام پرآگئے اور اپنے ایک ویڈیو پیغام میں عید کی مبارکباد دیتے ہوئے پی ٹی آئی سے علیحدگی یا قیادت سے کئی قسم کے اختلافات کی دو ٹوک الفاظ میں تردید کردی.

اپنے پیغام‌ میں عطاءاللہ کا کہنا ہے کہ دوستو اسلام علیکم، عید قربان کی آمد آمد ہے، میری طرف سے دل کی گہرائوں سے عید مبارک ہو، اللہ قربانی قبول فرمائے اور سب کو توفیق دے، پچھلے 2 ماہ سے پاکستان میں نہیں تھا، میرے ، عمران خان اورپی ٹی آئی کے بارے میں عجیب و غریب قسم کے اخباری بیان اور سوشل میڈیا پر بیان مشہور کیے گئے، میں ان سب بیانات کی مذمت کرتا ہوں، میں نے کبھی ایسا تصور ہی نہیں کیا کہ پی ٹی آئی کو چھوڑ دوں، یا خان کے بارے میں کوئی غلط بات سوچوں، ایسا نہیں ہو سکتا.

اپنا تبصرہ بھیجیں