1

کوک سٹوڈیو نے پاکستان سمیت بیرون ملک میں‌ بھی تہلکہ مچا دیا، پاکستانی گلوکاروں بارے امریکیوں نے کیا کہا؟ انتہائی دلچسپ خبر

کوک سٹوڈیو نے پاکستان سمیت بیرون ملک میں‌ بھی تہلکہ مچا دیا، پاکستانی گلوکاروں بارے امریکیوں نے کیا کہا؟ انتہائی دلچسپ خبر

کراچی ( پرائم نیوز) کوک اسٹوڈیو سیزن کے انوکھے میوزک سے پاکستانیوں کے علاوہ امریکی بھی بے حد متاثر ہوئے ہیں اور انہوں نے موسیقی کی دنیا میں پیدا ہونے والی جدت کو سراہا.

تفصیلات کے مطابق نصرت فتح علی خان صاحب مرحوم کی آواز میں گائے جانے والے نغمے کو منفرد میوزک کمپوز کرنے کے بعد کوک اسٹوڈیو کے سیزن 9 میں نئے طرزکے میوزک کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، پاکستانی پاپ گلوکار فاخر کی طرف سے اس گانے کی دھن تیاری گئی ہے جس میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان اور مومنہ مستحسن نے اپنے مخصوص اندازمیں گایا.

کراچی میں موجود امریکی کونسل خانے کے عملے نے اس نغمے کی دھن سننے کے بعد خواتین اپنے انگریزی لب و لہجے میں یہ گانا ’’آفرین آفرین‘‘ گاتی نظر آئیں اور انہوں نے اس گانے کی شاعری و میوزک کو بے حد سراہا. ان کا کہنا ہے کہ اردو شاعری بہت خوبصورت اور امریکی گانوں سے مختلف ہے تاہم بہترین میوزک کی وجہ سے اسکی خوبصورتی میں اور اضافہ ہو گیا ہے. بعد ازاں قونصل خانے کے عملے کو ابرارالحق کا ’’بلبلہ‘‘ سنایا گیا جوانہیں دلچسپ لگا اور انہوں نے ساتھ گنگنایا تاہم عملے کی ایک رکن کو اس کی شاعری پسند نہ آئی مگر انہوں نے کہا کہ ’’پانی دا بلبلہ‘‘ سمجھ تو نہیں آیا مگر میوزک بہت اچھا لگا جبکہ عملے کے ایک اور رکن نے انگریزی لہجے میں بھی ادا کیا اور انہیں یہ گانا بے حد پسند آیا. تیسرا گانا ’’آئی مائی ڈھائی‘‘ کا سنوایا گیا جن کی منفرد آواز اور روایتی لیاس عملے کو بے حد پسند آیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں