1

مویشی منڈی میں موجود شیرو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا، اس کا وزن کتنا اور اب تک کتنی قیمت لگ چکی ہے؟ جانئے تفصیلات

مویشی منڈی میں موجود شیرو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا، اس کا وزن کتنا اور اب تک کتنی قیمت لگ چکی ہے؟

فیصل آباد ( پرائم نیوز) عیدالاضحیٰ کی آمد پر تمام مسلمان مویشی منڈیوں کا رخ کرتے ہیں اور اپنی اپنی پسند کے جانور کا انتخاب کرکے اللہ کی راہ میں قربان کرنے کیلئے بھی کوشاں ہوتے ہیں. بیوپاری بھی خریداروں کے سامنے اپنے جانوروں کی تعریفوں کے بے حد پل باندھتے دکھائی دے رہے ہیں.

اسی طرح فیصل آباد مویشی منڈی میں 40 من وزنی شیرو تمام خریداروں کی توجہ کامرکز بن گیا ہے.40 من وزنی اس جانور کا نام شیرو رکھا گیا ہے جو کہ بہاولپور سے آیا ہے. شیرو کو خوراک میں دودھ، مکھن اور بوتل دی جاتی ہے. شیرو کے مالک نے کہا ہے کہ وہ شیرو کو 20 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کا خواہشمند ہے لیکن ابھی تک شیروکی قیمت 8 لاکھ روپے تک لگ سکی ہے. ایک گاہک نے کہا ہے کہ شیرو دیکھنے میں بہت خوبصورت لگتا ہے لیکن اس کے مالک کی طرف سے لگائی گئی قیمت بہت زیادہ ہے. مویشی منڈی میں آنے والے خریدار شیرو کو دیکھتے، قیمت پوچھتے اور آگے بڑھ جاتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں