1

پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد کتنے کروڑ تک پہنچ گئی؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے

پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد کتنے کروڑ تک پہنچ گئی؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد 13 کروڑ 32 لاکھ 80 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے، 3G اور 4G ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے صارفین 3 کروڑ 17 لاکھ 79 ہزار ہو گئے ہیں.

پی ٹی اے کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں موبائل فون صارفین کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 32 لاکھ 83 ہزار 43 ہو گئی ہے جبکہ 3G 4G صارفین کی تعداد 13 کروڑ 17 لاکھ 79 ہزار 549 ہو گئی ہے. اعدادوشمار کے مطابق اس وقت ملک کی کل ٹیلی ڈینسٹی 84-70 فیصد ہے جبکہ موبائل ٹیلی ڈینسٹی 02-69 فیصد ہے، براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 3 کروڑ 45 لاکھ 44 ہزار 581 ہے.

پی ٹی آئی کے مطابق یہ اعدادوشمار کسی ملک کی بے مثال قربانی کو ظاہرکرتے ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کا ٹیلی کام سیکٹرعصرحاضر کے تقاضوں پرپورااترنے کیلئے فعال کردارادا کررہا ہے. پچھلے سال یہ شعبہ پاکستان میں غیرمکی سرمایہ کاری میں آمدنی کا سب سے اہم ذریعہ بن گیا تھا. پی ٹی اے معیشت میں فائدے کیلئے نئی آنے والی ٹیکنالوجی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے بھی کوششوں میں مصروف ہیں. اس سے پہلے پی ٹی اے زیر اہتمام کلاؤڈ کمپیوٹنگ، اینڈرائیڈ ڈیولپمنٹ اینڈ گمینٹڈ ریالٹی، بگ ڈیٹا ان لائسس، انفرااسٹرکچرشیئرنگ اور انٹرنیٹ آف تھنگز سے متعلق متعدد سیمینار منعقد کرائے گئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں