1

کپتان اظہرعلی کے سر سے مشکل ٹل گئی، نئی خوشخبری سنا دی گئی

کپتان اظہرعلی کے سر سے مشکل ٹل گئی، نئی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور ( پرائم نیوز) پاکستان کی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی عید کی چھٹیاں گزارنے کے بعد بورڈ حکام سے ملاقات کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہرعلی کو فوری طور پر کپتانی سے ہٹائے جانے کا کوئی امکان نہیں.

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ‌ کے خلاف ون ڈے سیریز میں 1-4 سے شکست کے بعد یہ خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ اظہرعلی سے کپتانی کا عہدہ چھین لیا جائے گا. تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طورپر ون ڈے ٹیم کی قیادت میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے. کپتان اظہرعلی عید کی چھٹیاں گزارنے کے بعد پی سی بی حکام اور چیف سلیکٹر انضمام الحق سے ملاقات کریں گے اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شکست کی وجوہات کے متعلق گفتگو کریں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں