1

بھینسے کی قیمت 19 کروڑ لگ گئی مگر پھر بھی مالک نے بیچنے سے انکار کر دیا؟ وجہ جان کرحیران رہ جائیں گے

بھینسے کی قیمت 19 کروڑ لگ گئی مگر پھر بھی مالک نے بیچنے سے انکار کر دیا؟ وجہ جان کرحیران رہ جائیں گے

نئی دہلی ( پرائم نیوز) آج کل بھینس یا بھینسے 1 لاکھ یا 2 لاکھ کی قیمت میں فروخت ہو جائے تو کسان خوشی سے پھولا نہیں سماتا لیکن ایک بھارتی کسان کے بھینسے کی قیمت 19 کروڑ روپے لگ گئی مگر اس کے بھینسے میں ایسا کیا تھا کہ اس کی اتنی زیادہ قیمت لگنے کے باوجود بھی مالک نے بیچنے سے انکار کر دیا؟

تفصیلات کے مطابق بھینسے کے مالک کرم ویرسنگھ نے کہا ہے کہ اگرچہ بھینسے کی قیمت بہت اچھی لگ گئی مگر وہ اسے بیچ کر ماہانہ 50 لاکھ آمدنی سے محروم نہیں ہونا چاہتا. یہ بھینسا واقعی اپنے مالک کو ہرماہ لاکھوں روپے کما کر دیتا ہے کیونکہ اس کا تعلق ’’مراد‘‘ نامی بہترین نسل میں سے ہے اور اس کی شاندار صحت اور قابل رشک قدوقامت کی وجہ سے اس کے سپرم کی مانگ پورے بھارت میں پائی جاتی ہے. اس کے سپرم سے پیدا ہونے والی بھینسیں روزانہ اوسطاً 26 لیٹر دودھ دیتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کرم ویر ہرماہ اس کے سپرم کے بدلے 50 لاکھ تک کما لیتا ہے. اس وی آئی پی بھینسے کا نام ’’بھیم‘‘ ہے اور اس کی خوراک اور دیکھ بھال پر روزانہ 5000 روپے خرچ ہوتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں