1

عید سے پہلے انتہائی افسوسناک خبر، درد ناک ہلاکتیں اور متعدد زخمی

عید سے پہلے انتہائی افسوسناک خبر، درد ناک ہلاکتیں اور متعدد زخمی

سانگھڑ ( پرائم نیوز) سانگھڑ کے قریب کوچ اور وین میں ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہو گئے. زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے کوچ ڈرائیورکو گرفتار کر لیا.

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹنڈو آدم کے نزدیک پیش آیا، جب کراچی سے سانگھڑ آنیوالی کوچ اور وین میں ٹکرہو گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی ہلا ک ہو گئے اور 10 زخمی ہو گئے. ہسپتال میں منتقل کرنے کے دوران مزید 3 افراد جاں بحق ہو گئے. مرنے والوں میں 2 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں. پولیس نے حادثے میں‌ زخمی ہونے والے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں