1

ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار حادثے کا شکار، اسپتال سے بڑی خبرآ گئی

ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار حادثے کا شکار، اسپتال سے بڑی خبرآ گئی

کراچی ( پرائم نیوز) ترجمان نیشنل اسپتال کے مطابق ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کو نیند کی دوائی دی گئی ہے. ترجمان کا کہنا ہے کہ فاروق ستار کو کوئی شدید چوٹ نہیں آئی. انہیں 4 سے 5 دن تک اسپتال میں ڈاکٹروں کی زیرنگرانی رکھا جائے گا. ترجمان اسپتال نے بتایا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کا سٹی اسکین اوران کے بلڈ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں.

12 رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم نے فاروق ستار کا مکمل معائنہ کیا، انہیں آرام اور نیند کی شدید ضرورت ہے. ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال نے مزید بتایا ہے کہ فاروق ستار کو ظاہری خراشیں آئی ہیں اوراب ان کے کوآرڈینیٹر کی حالت بھی ٹھیک ہے.

واضح رہے کہ ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار گزشہ رات ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہیں لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرعلاج ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں