1

’’دوسروں کو نصیحت، خود میاں فصیحت‘‘ دوسروں کے پول کھولنےوالی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اپنا پول کھل گیا

’’دوسروں کو نصیحت، خود میاں فصیحت‘‘ دوسروں کے پول کھولنےوالی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اپنا پول کھل گیا

لاہور (پرائم نیوز) صفائی کے ناقص انتظامات پر دوسروں کے کچن سیل کرنے والی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اپنا کچن گندگی کی آماجگاہ نکلا.

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے چھاپوں اور دبنگ کاروائیوں سے سب کو پریشان کرنے والی عائشہ ممتاز کے ٹھوکرنیاز بیگ میں واقع دفتر کے اپنے کچن میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، کچن میں بیسن کارڈرین بند، خالی ریپر، تعفن زدہ ماحول اور فرش پر کائی جمی ہوئی ہے. پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اپنے کچن میں گندگی کے ڈھیر نے شہریوں کے ذہنوں میں بھی ڈھیروں سوالات پیدا کر دیے ہیں. وہ پوچھتے ہیں دوسروں کے کچن سیل کرنے والی عائشہ ممتاز اپنا کچن کب سیل کریں گی. پنجاب فوڈ اتھارٹی آفس کے کچن کی حالت زار سامنے آنے کے بعد پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپوں کی سنجید گی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے اور یوں محسوس ہو رہا ہے کہ ان چھاپوں کا مقصد محض کروڑوں کا ریونیو اکٹھا کرنا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں