1

سعودی عرب سمیت دیگر کئی اسلامی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے

سعودی عرب سمیت دیگر کئی اسلامی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے

ریاض ( پرائم نیوز) سعودی عرب سمیت دنیا کے کئی خیلجی ممالک میں عید الاضحیٰ آج مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے.

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سمیت دنیا کے کئی دیگرممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ے، لاکھوں فرزاندان اسلام عید کی نماز ادا کرنے کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں قربانی کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں. برطانیہ میں کچھ آج اور بعض کل عیدالاضحیٰ منائیں گے جبکہ امریکا اور فرانس سمیت پورے یورپ میں بھی عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے.

مسجد نبوی میں نماز عید اداکر دی گئی ہے جبکہ مسجد حرام میں بھی عید کی نماز ادا کی جا چکی ہے جہاں نماز کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے جس کے بعد اب لاکھ سے زائد حجام اکرام اور سعودی شہری اللہ کی راہ میں قربانی کریں گے. عید کی نماز کے بعد سعودی عرب اور پاکستان سمیت دنیا بھرمیں امن و امان اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں.

دوسری طرف پاکستان سمیت کئی ممالک میں عیدالاضحیٰ کل منائی جائے گی تاہم خیبر پختونخواہ میں رہائش پذیر افغان مہاجرین آج عیدالاضحیٰ منا رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں