1

وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر اہم شصیات نماز عید کہاں ادا کریں گے؟ خبرآ گئی

وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر اہم شصیات نماز عید کہاں ادا کریں گے؟ خبرآ گئی

اسلام آباد (پرائم نیوز) لاہور میں نماز عید کے سینکڑوں اجتماعات منعقد کئے جائیں گے. وزیر اعظم نواز شریف سمیت کئی اہم شخصیات لاہور میں عید منائیں گے.

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف جاتی امرا رائے ونڈ میں نماز عید ادا کریں گے. اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق لاہور میں عید منائیں گے. صوبائی دارلحکومت میں نماز عید کا بڑا اجتماع تاریخی بادشاہی مسجد میں ہوگا، جس میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ شریک ہوں گے. امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق منصورہ، جبکہ عوامی تحریک سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری ماڈل ٹاؤن میں نماز عید ادا کریں گے. جامع مسجد داتا دربار، جامع مسجد بحریہ ٹاؤن ، قذافی سٹیڈیم، مینار پاکستان اور ماڈل ٹاؤن پارک سمیت دیگرکئی مقامات پر نماز عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں