1

شاہد آفریدی کا شاندار اعزاز، ایسا ریکارڈ اپنے نام کرنےجا رہے ہیں جسے تا قیامت کوئی نہیں توڑ سکے گا

شاہد آفریدی کا شاندار اعزاز، ایسا ریکارڈ اپنے نام کرنےجا رہے ہیں جسے تا قیامت کوئی نہیں توڑ سکے گا

لاہور ( پرائم نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی اس وقت ایک اہم ریکارڈ کے قریب کھڑےسابق ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی کو کسی بھی طرح بیک کرانے کے موڈ میں دکھائی نہیں دے رہی. اگرشاہد آفریدی کو مزید2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھلانےکا موقع دیا جائے تو وہ ایسا ریکارڈ قائم کر دیں گےجسے رہتی دنیا تک کوئی نہیں توڑ سکے گا جیسے کہ تاریخ میں سب سے پہلے 100 ون ڈےمیچز کھیلنے کا اعزاز کوئی ایلن بارڈر سے نہیں چھین سکتا.

اسی طرح سب سے پہلے ٹی ٹوئنٹی 20 میچوں کی سنچری اسکور کرنے کا اعزاز بھی کوئی آفریدی سےنہیں چھین سکےگا. شاہد آفریدی اس وقت 98 ٹی ٹوئنٹی میچز کے ساتھ تاریخ میں مختصر فارمیٹ کے سب سے زیادہ میچز کھیلنے والے کھلاڑی ہیں، ان کے بعد سری لنکا کے تلکار تنے دلشان سب سے زیادہ 80 ٹی توئنٹی 20 انٹر نیشنل میچز کھیلنے والے کھلاڑی ہیں تاہم وہ اب ریٹائرڈ ہو چکے ہیں. ان کے بعد اگلی تینوں پوزیشن پر پاکستانی کرکٹرز موجود ہیں جن میں عمر اکمل اور شعیب ملک نے 79، 79 جبکہ حفیظ نے 77 میچز کھیلےہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں