1

دوران پرواز اس سمارٹ فون کو ساتھ لے جانے سے گریز کریں ورنہ… فضائی کمپنیوں نے انوکھی پابندی عائد کر دی

دوران پرواز اس سمارٹ فون کو ساتھ لے جانے سے گریز کریں ورنہ… فضائی کمپنیوں نے انوکھی پابندی عائد کر دی

امریکہ ( پرائم نیوز) امریکی حکام نے فضائی مسافروں سے کہا ہے کہ وہ سام سنگ کا نیا سمارٹ موبائل فون گلیکسی نوٹ سیون پروازپر اپنے ساتھ لانے سے گریز کریں. امریکہ میں وفاقی ہوا بازی کے محکمے ایف سی اے نے تجویز دی ہے کہ مسافرجہاز پر ساتھ لے جانے والے سامان میں یہ فون نہ رکھیں اور اگر فون ساتھ ہے تو پرواز کے دوران نہ اسے چارج کیا جائے اور نہ ہی اسے آن کیا جائے.

آسٹریلیا میں قینتاس اور ورجن آسٹریلیا ایئرلائنز نے بھی اپنے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ دوران پرواز فون کا استعمال یا چارجنگ کرنے سے گریز کریں. یہ احکامات سام سنگ کی طرف سے بیٹری کے مسائل کی وجہ سے گلیکسی نوٹ 7 ماڈل کی فروخت روکےجانے کے بعد سامنے آئے ہیں. اس موبائل فون کی فروخت کو روکنےکا فیصلہ امریکہ اور جنوبی کوریا میں موبائل فون چارجنگ کے دوران فون کے پھٹنےکی اطلاعات کے بعد کیا گیا ہے. سام سنگ کا کہنا ہے کہ فون میں آگ لگنےکی وجہ بیٹری سے پیدا ہونے والے مسائل ہیں لیکن یہ جاننا مشکل ہے کہ فروخت ہونے والے کون سے موبائل فون میں یہ خرابی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں