1

ناخنوں پر موجود سفید داغ کا مطلب کیا ہے؟ ماہرین نے اس بارے میں تحقیقات سے سب واضح کر دیا

ناخنوں پر موجود سفید داغ کا مطلب کیا ہے؟ ماہرین نے اس بارے میں تحقیقات سے سب واضح کر دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) ہمارے جسم میں ایسی کئی علامات موجود ہیں جنہیں کبھی ہم نے غور سے نہیں دیکھا، نہ ان کی اہمیت پر سوچا جیسا کہ بہت سے لوگوں کےناخن کے نچلے حصے پر سفید رنگ کا داغ بنا ہوتا ہے جو نصف سفید چاند سے مشابہت رکھتا ہے. متعدد افراد تو اس چاند کے بارے میں جانتے ہی نہیں ہیں.

سائنسدانوں نے کہا ہے کہ اگر یہ داغ 8 یا 10 انگلیوں پر موجود ہے تو یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ مدافعتی نظام اچھی طرح کام کر رہا ہے. اس کے مقابلے میں اگر ئی داغ ہلکا اور دھندلی صورت میں تو ہے تو اس کا مطب مدافعتی نطام اچھی طرح کام نہیں کر رہا یعنی اس شخص کی صحت اچھی نہیں ہے. ایسے انسان کو تھکن اور توانائی کی کمی کا احساس ہوتا ہے. عام طور پر ایک ٹھوس پروٹین کلیرائن کے مواد پرمشتمل غلاف ہوتا ہے. یہ اسی مواد سے مشابہت رکھتا ہے جو بال اور بقیہ جسم کے حصوں کی کھال کی ساخت میں پایا جاتا ہے.

اس چاند کا سائنسی نام لونولہ ہے. متعدد طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت سے جسمانی اور نفسیاتی امراض اور غذائی قلت کی حالتوں وغیرہ کا ناخنوں کی شکل، رنگ، حجم اور حالت سے گہرا تعلق ہوتا ہے. اس لیے ڈاکٹر صحت کی عمومی جانچ کرتے وقت ناخنوں کے معائنے کو ضروری اقدام سمجھتے ہیں.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں