1

افسوس ناک خبر، وطن عزیز کے ممتاز عالم دین کا انتقال ہو گیا

افسوس ناک خبر، وطن عزیز کے ممتاز عالم دین کا انتقال ہو گیا

لاہور ( پرائم نیوز) ممتاز عالم دین اللہ داد نظامی وفات پا گئے ہیں. مرحوم قومی زبان تحریک کے صدر ڈاکٹر شریف نظامی، پروفیسر عبدالرؤف نظامی اور رفیق نظامی ایڈووکیٹ کے چھوٹے بھائی تھے. جسمانی معذوری کے باوجود انہوں نے علوم دین میں دسترس حاصل کی اور تبلیغ دین کیلئے تمام عمر سرگرم رہے. امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، نائب امراء حافظ محمد اویس، میاں محمد اسلم، اسداللہ بھٹو، راشد نسیم، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹرفرید احمد پراچہ، محمد اصغر، حافظ ساجد انور، اظہر اقبال حسن اورسید وقاص جعفری نے ان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں