1

عید کے موقع پرعوام کو ایک اور خوشخبری مل گئی، اہم ادارے نے بڑا اعلان کر دیا

عید کے موقع پرعوام کو ایک اور خوشخبری مل گئی، اہم ادارے نے بڑا اعلان کر دیا

کراچی ( پرائم نیوز) سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں عید کے تینوں دن سی این اسٹیشن کو گیس کی فراہمی جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے. ترجمان سوئی سدرن گیس محمد علی گوہر کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے تینوں دن کراچی سمیے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی جبکہ ہفتہ وار تعطیل کے تحت جمعہ 16 ستمبر کو صبح 8 بجے سے ہفتہ صبح 8 بجے تک گیس کی فراہمی معطل ہے گی، تاہم تمام صنعتوں کو گیس کی ہفتہ وار بندش کے تحت گیارہ ستمبر بروز اتوار 8 بجے سے آئندہ 24 گھنٹوں کیلئے گیس کی فراہمی معطل رہے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں