1

’’ایک ہی دن میں کھلاڑی کو ہیرو سے زیرہ بنا دیا جاتا ہے‘‘ شاہد آفریدی نے بیان میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بھی سنا دیا

’’ایک ہی دن میں کھلاڑی کو ہیرو سے زیرہ بنا دیا جاتا ہے‘‘ شاہد آفریدی نے بیان میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بھی سنا دیا

کراچی ( پرائم نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایک ہی دن میں کھلاڑی کو ہیرو سے زیرو بنا دیا جاتا ہے، میں جب مناسب سمجھوں گا خود ہی کرکٹ کو خیرباد کہہ دوں گا.

میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم کسی بھی کھلاڑی کو ایک میچ کے بعد ہیرو بنا دیتے ہیں اور 20 سال ملک کی نمائندگی کرنے والوں کو زیرو بنا دیتے ہیں، میں جب مناسب سمجھوں گا خود ہی کرکٹ کو خیرباد کہہ دوں گا، انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں سرفراز احمد نے بطور کپتان اچھا پرفارم کیا ہے تاہم ون ڈے کپتان اظہرعلی فلاپ رہے، ان کےخیال میں دونوں پرغیرضروری دباؤ ڈالنےسے گریزکرنا چاہیئے.

شاہد آفریدی نے بتایا کہ ان کی چیف سلیکٹر انضمام الحق سے بات ہوئی اور انہوں نے انضمام سے کہا ہے کہ وہ نوجوانوں کو مواقع فراہم کریں، اگر ان کی ضرورت پڑتی ہے تو وہ ٹیم کیلئے حاضرہیں، فی الحال انٹرنیشنل لیگز کیلئے دو تین کلبوں سے گفتگو جاری ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں