1

’’اسے کہتے ہیں قسمت کی دیوی کا مہربان ہونا‘‘ کلرک کا بیٹا بغیر کسی رشوت اور سفارش کے کیمرج یونیورسٹی سے PHD کیلئے منتخب

’’اسے کہتے ہیں قسمت کی دیوی کا مہربان ہونا‘‘ کلرک کا بیٹا بغیر کسی رشوت اور سفارش کے کیمرج یونیورسٹی سے PHD کیلئے منتخب

لاہور ( پرائم نیوز) چیف منسٹرز چائینیز لینگویج سکالر شپ کے تحت چینی زبان سیکھنے کیلئے پیجنگ اور شہباز شریف میرٹ سکالر شپ پروگرام کے تحت پی ایچ ڈی کیلئے بیرون ملک جانے والے طلبا و طالبات نے بھی تقریب سے خطاب کیا. سکالر شپ پر کیمرج یونیورسٹی جانے والے طالبعلم فرحان جاوید کا کہنا ہے کہ میرا تعلق جہلم کے مڈل کلاس گھرانے سے ہے اور میرے والد ڈی سی او آفس میں جونیئرکلرک ہیں. میں نے انتہائی مشکل حالات میں تعلیم حاصل کی اور مجھے بے حد خوشی ہے کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے مجھے اعلی تعلیم حاصل کرنے کیلئے بہت بڑا موقع فراہم کیا ہے اور یہ انتخاب میرٹ پرہوا ہے. اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ شہباز شریف ایک ویٹرنری لیڈر ہیں اور میں ان کا بے حد شکر گزار ہوں. انشاءاللہ میں پی ایچ ڈی کر کے وطن واپس آؤں گا اور اپنے ملک کی خدمت کروں گا.

چینی زبان سیکھنے کیلئے چین جانے والی طالبہ شہربانو کا کہنا ہے کہ میرا تعلق لاہور سے ہے اور میرا انتخاب تحریری امتحان کے بعد صرف اور صرف میرٹ پر ہوا ہے، میری کوئی سفارش نہ تھی. میں شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے صوبے میں میرٹ کے کلچر کو فروغ دیا ہے.

چینی زبان سیکھنے کیلئے چین جانے والے طالبعلم اویس اکرم نے کہا ہے کہ میری کوئی سفارش نہ تھی اور اس کے باوجود پنجاب حکومت نے میرٹ اور انتہائی شفاف طریقے سے میرا چین جانے کیلئے انتخاب کیا. یہ ایسا اقدام ہے جس کے اثرات مستقبل پر پڑیں گے اور نئی نسل شہباز شریف کی ممنون رہے گی.

چین کے قونصل جنرل یوبورن نے اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کو اپنا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ ویٹرنری لیڈر ہیں اور ان کے کام کرنے کی رفتار غیر معمولی ہے. یہ نہ صرف خود دن رات کام کرتے ہیں بلکہ دوسروں کیلئے رول ماڈل ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں