4

مناسک حج کا آغاز ہو گیا، منیٰ کے مقام پر سب سے بڑی خیمہ بستی آباد

مناسک حج کا آغاز ہو گیا، منیٰ کے مقام پر سب سے بڑی خیمہ بستی آباد

مکہ مکرمہ ( پرائم نیوز) اللہ کے حضور حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے مناسک حج کا آغاز آج سے ہو گیا ہے جس کیلئے منیٰ کے مقام پر سب سے بڑی خیمہ بستی بھی آباد ہو گئی ہے. ہر سال کی طرح اس سال بھی لاکھوں کی تعداد میں خوش نصیب مسلمان اپنے رب کے حضور پیش ہو کر حج کی سعادت حاصل کرتے ہیں. حج بیت اللہ کا آغاز منیٰ سے ہو گیا جہاں عازمین اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے ہوئے منیٰ میں اپنی عارضی خیمہ بستیاں آباد کر رہے ہیں.

8 ذی الحجہ کو منیٰ میں 5 نمازیں ادا کرنا سنت ہے، رات بھر منیٰ میں عبادت کے بعد عازمین حج میدان عرفات کی طرف جائیں گے جہاں رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا. جہاں سعودی حکومت نے عازمین حج کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کیلئے انتظامات مکمل کر لیے ہیں وہیں پاکستان حج مشن مکہ میں پاکستانی عازمین حج کی معاونت، ان کی رہنمائی اور فلاح و بہبود کیلئے 1600 اہلکاروں پر مشتمل عملہ تعینات کر دیا گیا ہے. اس کے علاوہ سعودی عزارت صحت نے حاجیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ہیلپ لائن بھی قائم کر دی ہے جس کا نمبر 937 ہے. عازمین حج کسی ایمر جنسی کی صورت میں اپنے موبائل سے کال یا ایس ایم ایس کر کے اس ہیلپ لائن کی مدد طلب کر سکیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں