4

اے ٹی ایم صارفین اور بینکوں میں جو جو کام ہیں وہ آج ہی نبٹا لیں ورنہ….!

اے ٹی ایم صارفین اور بینکوں میں جو جو کام ہیں وہ آج ہی نبٹا لیں ورنہ….!

اسلام آباد ( پرائم نیوز) جن لوگوں نے ابھی قربانی کے جانور خریدنے ہیں تو وہ آج ہی بینک سے پیسے نکال لیں کیونکہ آج تمام بینک کھلیں رہیں گے اور پھر عید کی چھٹیاں ہو جائیں گی، اے ٹی ایم کام کریں یا نہ کریں پھر کوئی بھروسہ نہیں. ملک بھر میں ان دنوں عید الاضحیٰ کی تیاریاں عروج پر ہیں، قربانی کیلئے جانور خریدنے کے خواہش مند مویشی منڈیوں کا رخ کر رہے ہیں. صارفین کی سہولت کیلئے اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو اپنی تمام شاخیں کھولنے کی ہدایت کی ہے.

مرکزی بینک کے اعلامیہ کے مطابق تمام کمرشل اور مائیکرو فنانس بینکوں کی تمام شاخیں آج شام ساڑھے پانچ بجے تک عوام کو بینک کاری خدمات کی فراہمی کیلئے کھلی رہیں گی. اس دوران مویشی خریدنے کے خواہش مند یا دیگر ضروریات کیلئے عوام بینکوں کا رخ کر سکتے ہیں. اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران اے ٹی ایم سروس کی بلا تعطل فراہمی کی بھی ہدایت کی ہے. اس سلسلے میں بینکوں سے کہا گیا ہے کہ رقوم کی موجودگی کا جائزہ لینے کیلئے اے ٹی ایم کی مسلسل نگرانی کی جا ئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں