1

پاکستان تحریک انصاف سوگ میں ڈوب گیا، صدارتی اُمیدوار کا قتل، لاش برآمد

پاکستان تحریک انصاف سوگ میں ڈوب گیا، صدارتی اُمیدوار کا قتل، لاش برآمد

تیمرگرہ ( پرائم نیوز) پی ٹی آئی تحصیل تیمر گرہ کے صدراتی امیدوار عظیم اللہ خان کی لاش دریائے پنجکوڑہ کنارے سے برآمد ہوئی ہے مگر قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی. تیمرگرہ پولیس کا کہنا ہے کہ اسٹنٹ سب انسپکٹر بختیار خان نے اطلاع ملنے پرتیمرکے مقام سے علی الصبح دریا کنارے نامعلوم شخص کی لاش برآمد کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جہاں اس کی شناخت عظیم اللہ خان ولد خیراللہ سکنہ سرائے پائین کے نام سے ہوئی.

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مقتول کے ماتھے اورچہرے پر شدید زخمیوں کے نشانات موجود ہیں، تاہم یہ زخم تیزدھار آلے کے ہیں یا کسی اور وجہ سے ان کی نوعیت کے حوالے سے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد آگاہ کیا جا ئے گا. مقتول کے بھائی راحت اللہ نے مقامی پولیس کو بتایا کہ ان کا بھائی پچھلے دن تمیرگرہ جانے کے بعد واپس نہیں لوٹا. ان کے خاندان یا مقتول بھائی کی کسی کے ساتھ دشمنی یا رنجش نہیں ہے، مقامی پولیس نے دفعہ 174 ض پ کے تحت مقدمہ درج کر کے وجہ قتل معلوم کرنے کیلئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے. مقتول کی نماز جنازہ سرائے پائین میں ادا کی جائے گی. دوسرے طرف پی ٹی آئی دیرلوئیر نے اس واقعہ کے بعد تمام تنظیمیں سرگرمیاں معطل کرکے تین دن سوگ کا اعلان کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں