1

ملک بھر میں بڑے اتحاد کی تیاریاں، عید کے بات کیا ہونے والا ہے؟ اہم فیصلے کا اعلان کر دیا گیا

ملک بھر میں بڑے اتحاد کی تیاریاں، عید کے بات کیا ہونے والا ہے؟ اہم فیصلے کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) عوامی نیشنل کے رہنماؤں نے نیشنل عوامی پارٹی کی طرح ایک موثراتحاد کی ضرورت ناگزیرقرار دیتے ہوئے عید کے بعد سیاسی و مذہبی جماعتوں پر مشتمل آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے. اس بات کا اعلان پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، صوبائی اسمبلی میں پارٹی پارلیمانی رہنماء انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کوئٹہ میں سانحہ سول ہسپتال کے شہداء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

ان کا کہنا ہے کہ تعزیتی ریفرنس اس لئے بلایا گیا ہے کہ 8 اگست کوجو گھرانے اجڑے ان کے لوگ خود کو تنہا نہ محسوس کریں. سانحہ 8 اگست ایک ایسا زخم ہے جس کا درد ہمیشہ محسوس کیا جاتا رہے گا. اس عظیم سانحے نے ہم سے ہمارے پیارے ہی نہیں چھینے بلکہ جو قابل وکلاء شہید ہوئے ان کا خلاء مدتوں پر نہیں ہو گا. اس موقع پر اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان نے اعلان کیا کہ سانحہ 8 اگست کے سوگ میں عیدالاضحیٰ مکمل سادگی کے ساتھ منائی جائے گی. 16 ستمبر کو پورے صوبے میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جبکہ 17 ستمبر کو شہدائے 8 اگست کے چہلم کے موقع پر یوم سوگ منایا جائے گا اور کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں شٹر ڈان ہٹرتال بھی کی جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں