1

عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کیلئے زبردست خوشخبری

عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کیلئے زبردست خوشخبری

اسلام آباد ( پرائم نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک کے متعدد علاقوں میں‌موسم ٹھنڈا اور خوشگوار رہے گا.

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خوشگوار اور ٹھنڈا رہے گا اور اس دوران گرمی کی لہر کی شدت کم ہو جائے گی جبکہ عید کے موقع پر ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے. محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں عید کے دن شام کو ٹھنڈی اور تیز ہوائیں چلیں گی جبکہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں موسم بدستور خشک رہے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں