1

ٹیسٹ رینکنگ میں پہلا نمبر، آئی سی سی نے پاکستان کیلئے زبردست اعلان کر دیا

ٹیسٹ رینکنگ میں پہلا نمبر، آئی سی سی نے پاکستان کیلئے زبردست اعلان کر دیا

لاہور ( پرائم نیوز) آئی سی سی نے ٹیسٹ چیمپئن شپ گرز پاکستان کو دینے کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے.

آئی سی سی کی طرف سے جاری کر دہ بیان میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیورچرڈ سن 21 ستمبر کو صبح 10:30 بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو ٹیسٹ چیمپئن شپ گرز پیش کریں گے جس کے بعد 11 بجے پریس کانفرنس ہو گی.

واضح رہے کہ پاکستان نے 2003ء میں موجودہ ٹیسٹ رینکنگ آنے کے بعد پہلی مرتبہ انگلینڈ‌ کے خلاف ٹیسٹ سیریز 2-2 سے برابر کر کے ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی تھی، شاہینیوں کے اس وقت 111 پوائنٹس ہیں، بھارت 110 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پے جبکہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے 108 پوائنٹس ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں