1

وزیر اعظم نواز شریف نے آخر کار فیصلہ کر ہی لیا، نیا وزیر اعظم کس کو بنایا جا رہا ہے؟ سینئر تجزیہ نگار کا حیرت انگیز دعویٰ

وزیر اعظم نواز شریف نے آخر کار فیصلہ کر ہی لیا، نیا وزیر اعظم کس کو بنایا جا رہا ہے؟ سینئر تجزیہ نگار کا حیرت انگیز دعویٰ

اسلام آباد ( پرائم نیوز) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے حیرت انگیز انکشاف کردیا. سینئر تجزیہ نگار نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اگرچہ مسلم لیگ (ن) بظاہر یہ کہہ رہی ہے کہ وہ کسی پریشرمیں نہیں ہے لیکن مجھے ذرائع نے بتایا ہے کہ میاں محمد نواز شریف نے اپنی خاص کیبنٹ کے سامنے آخرکار ایک فیصلہ کر ہی لیا ہے کہ وہ صورتحال گھمبیر ہونے پر پیچھے ہٹ جائیں گے اور خرم دسگتیر کو اپنی جگہ وزیر اعظم بنا دیں گے. سینئر تجزیہ نگار سمیع اسلم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کیبنٹ میٹنگ میں سب کو یہ کہہ دیا ہے کہ اگر معاملہ مزید خراب ہوا تو میں پیچھے ہٹ جاؤں گا اور وزیراعظم کا عہدہ خرم دستگیر خان کو دے دوں گا.

سینئر تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران میاں نوازشریف دوبار خرم دستگیر کے گھر بھی جا چکے ہیں. سمیع ابراہیم نے نجی ٹی وی پروگرام سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت عظمیٰ کیلئے اور بھی نام سامنے آئے ہیں لیکن خرم دستگیر خان اس صورت میں مضبوط ترین امید وار ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں