1

بریکنگ نیوز، بھارتی ووڈ اداکارہ آگ لگنے سے بری طرح جھلس گئی

بریکنگ نیوز، بھارتی ووڈ اداکارہ آگ لگنے سے بری طرح جھلس گئی

نئی دہلی ( پرائم نیوز) بھارتی ٹی وی کی اداکارہ انکیتا لوکھانڈے آگ لگنے کے باعث بی طرح جھلس گئی ہیں جس کے نتیجے میں ان کے دونوں ہاتھ اور گردن متاثر ہوئے ہیں. انکیتا نے اپنے کمرے میں خوشبو والی موم بتی جلا رکھی تھی. ان کے کمرے کے پردے نے آگ پکڑی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرے میں آگ پھیل گئی. انکیتا نے پوجا کے دوران آگ لگنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنے کمرے میں ایک موم بتی جلا رکھی تھی. اور مجھے احساس ہونے سے پہلے ہی کمرے کو آگ لگ چکی تھی.

انکیتا کا کہنا ہے کہ میں نے بچنے کی کوشش کی اور اسی کوشش میں میرے دونوں ہاتھ اور گردن جھلس گئی. انکیتا نے کہا ہے کہ زخم کافی گہرے ہیں اور میں شدید تکلیف میں مبتلا ہوں.میرے زخم آہستہ آہستہ ٹھیک ہو رہے ہیں جبکہ میرا کمری بھی تجدید کے مراحل میں ہے. اداکارہ نے بتایا کہ میرے کمرے سے باہربالکونی میں گیس سیلنڈر بھی موجود تھے لیکن شکر ہے میری اچھے کاموں نے مجھے بچا لیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں