1

محمد عامر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی، دلہن کون ہے اور کہاں سے تعلق رکھتی ہے؟ جانئے تفصیلات

محمد عامر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی، دلہن کون ہے اور کہاں سے تعلق رکھتی ہے؟ جانئے تفصیلات

راولپنڈی ( پرائم نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر 20 ستمبرکو بارات لے کر دلہن کے گھر پہنچیں گے جبکہ ولیمہ اور دیگر تقریبات لاہور میں ہوں گی.

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر محمد عامر کی زندگی میں خوشیاں دوبارہ لوٹ آئی ہیں. آئی سی سی کی طرف سے ان پر عائد کی گئی پابندی ختم ہونے کے بعد وہ قومی ٹیم میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے میں مصروف ہیں اور اب محمد عامر زندگی کی حقیقی اننگز کا آغاز کرنے جا رہے ہیں.

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ باؤلر کی شادی کی تقریبات کا آغاز عیدالاضحیٰ کے بعد شروع ہو جائے گا. شادی کی تمام تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے. محمد عامر کی رسم حنا کی تقریب کا انعقاد 19 ستمبر کو ہو گا اور 20 ستمبر کو بارات ہو گی جبکہ ولیمہ کی تقریب 21 ستمبر کو ڈی ایچ اے لاہور کے نجی میرج ہال میں منعقد ہو گی. جس کیلئے خوبصورت دعوت نامے بھی پرنٹ کئے گئے ہیں اور تقریب میں سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے.خیال رہے کہ محمد عامر کا 2 سال پہلے بنگلہ دیشی نژاد برطانوی خاتون نرجس سے نکاح ہوا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں