1

انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی، سرفراز احمد بھی خاموش نہ رہ سکے، سب کچھ واضح کر دیا

انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی، سرفراز احمد بھی خاموش نہ رہ سکے، سب کچھ واضح کر دیا

کراچی ( پرائم نیوز) انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے ہیں. کراچی ایئر پورٹ پہنچنے پر ٹی ٹوئنٹی کپتان سر فراز احمد نے کہاہے کہ انگلینڈ کے دورے میں ون ڈے ٹیم کی اچھی کارکردگی نہ دکھانے پر افسوس ہے، ون ڈے ٹیم کا کپتان بننے کے حوالے سے ابھی سوچا نہیں، ویسٹ انڈیزکے خلاف سیریز کیلئے پریکٹس پر توجہ دوں گا.

پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک، محمد عامر، بابر اعظم، وہاب ریاض اور حسن علی براستہ دبئی نجی ایئر لائن کی پرواز کے 624 کے ذریعے لاہور پہنچے، کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیم مینجمنٹ کے چند ارکان بھی تھے. سہیل تنویر، عماد وسیم، محمد نواز اور محمد رضوان قومی ایئرلائن پی کے 792 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے. بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور 4 دن تک انگلینڈ میں رہیں گے جبکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر آسٹریلیا جا رہے ہیں اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے پہلے ٹیم کو دبئی میں جوائن کریں گے.

خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 1-4 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ گرین کیپس نے بلیو شرٹس کو واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں