1

اس موبائل کے خواہش مندحضرات خبردار ہو جائیں، بڑی غلطی کا انکشاف سامنے آگیا

اس موبائل کے خواہش مندحضرات خبردار ہو جائیں، بڑی غلطی کا انکشاف سامنے آگیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) آئی فون ایس سکس ایسا موبائل ہے جو اس وقت مارکیٹ میں سب سے اچھا اسمارٹ فون ہے مگر اس میں ایک بڑامسئلہ موجود ہے اور وہ ہے بد ترین کال کوالٹی اور رینج. یہ دعویٰ ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا. ڈنمارک کی آل بورگ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں اس وقت دستیاب مقبول ترین فونز کا جائزہ لیا گیا ہے اور آئی فون کو کال کے معیاراور رینج کے حوالے سے سب سے بد ترین قرار دیا گیا ہے، خصوصاً ان افراد کو کافی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے جو آئی فون کو بائیں ہاتھ میں پکڑ کر استعمال کرتے ہیں. تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ اس کی وجہ پکڑنے کے دوران انٹینا کے اوپر ہاتھ رکھ دینا ہے جو مسائل کا باعث بنتا ہے.مختلف فونز پر کیے جانے والے تجربات میں یہ بات دیکھنے کو ملی ہے کہ آئی فون فری اسپیس اور دیگر فیچرز میں توبہترین ہے مگر اس میں کال کا معیار زیادہ اچھا نہیں ہوتا. ماہرین کے مطابق آئی فون میں وآئس کمیونیکیشن متاثر ہوتے ہے جس کی وجہ سے انٹینا کی کمزوری ہوتی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں