1

سونے کی قیمتیں آسمانوں تک پہنچ گئیں، نئی قیمت کیا ہے؟ جانئے

سونے کی قیمتیں آسمانوں تک پہنچ گئیں، نئی قیمت کیا ہے؟ جانئے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 600 روپے اضافے سے 51 ہزار 700 روپے ہو گئی. بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں اونس سونے کی قیمت 16 ڈالر کے اضافے سے 1348 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں آج جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 600 اور 514 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے. جس سے صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 51 ہزار 700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 44 ہزار 314 روپے ہو گئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے کے اضافے سے 740 روپے اور فی گرام چاندی کی قیمت 57-8 روپے بڑھ کر 640 روپے ہو گئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں