1

عوام کیلئے خوشخبری، عید الاضحیٰ کے موقع پر ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا

عوام کیلئے خوشخبری، عید الاضحیٰ کے موقع پر ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا

راولپنڈی ( پرائم نیوز) سٹی ٹریفک پولیس آفیسرکی طرف سے عید الاضحیٰ کے موقع پر عوام کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا، عید کے موقع پرمری میں 350 وارڈنز تعینات کیے جائیں گے. جمعہ کو سٹی ٹریفک پولیس آفیسرنے عید الاضحیٰ کے موقع پرٹریفک کیلئے پلان جاری کر دیا ہے، عید کے موقع پرمری میں موٹر سائیکلوں کے داخلے پرمکمل پابندی عائد ہو گی اور مقررہ پارکنگ کے علاوہ گاڑیاں پارک کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، مری میں ٹرک اور بڑی گاڑیوں کے داخلے پرپابندی ہو گی، عید کے موقع پرمری میں 350 وارڈنزتعینات کیے جائیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں