1

فاروق ستارروزانہ الطاف حسین سے بات کرتےہیں اور وہ احکامات دیتے ہیں کہ… سینئر تجزیہ نگار نے اہم انکشاف کر دیا

فاروق ستارروزانہ الطاف حسین سے بات کرتےہیں اور وہ احکامات دیتے ہیں کہ… سینئر تجزیہ نگار نے اہم انکشاف کر دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئرتجزیہ نگار و صحافی نے اہم انکشاف کر دیا ہے. نجی ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے بیرسٹر فروغ نسیم نے ایک صحافی کو بتایاہےکہ فاروق ستار اور الطاف حسین کی روزانہ بات چیت ہوتی ہے. سینئر صحافی و تجزیہ نگار عارف نظامی کا کہنا ہے کہ یہ تو وہی بات ہے کہ وچوں وچوں کھائی جا، اتوں رولا پائی جا. عارف نظامی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جو کراچی میں نواز شریف کے بارے میں باتیں کی وہ گونگلوؤں سے مٹی جھاڑنے والی بات ہے، اصل میں عمران خان کراچی میں اپنی جگہ بنانا چاہتےہیں. عارف نظامی نے کہا ہے کہ یہ منافقت ہے کہ الطاف حسین سے فاروق ستار کا رابطہ ختم ہوگیا ہے. عارف نظامی کا کہنا ہے کہ الطاف حسن کی ہدایت پرہی فاروق ستار عمل کر رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں