1

ٹیکنالوجی کی دنیا میں زبردست انقلاب… ہاتھوں میں یہ چیز پہنیں اور مچھروں کو دور بھگائیں

ٹیکنالوجی کی دنیا میں زبردست انقلاب… ہاتھوں میں یہ چیز پہنیں اور مچھروں کو دور بھگائیں

اسلام آباد ( پرائم نیوز) ٹیکنالوجی و طبی دنیا کے ماہرین نت نئی ایجادات کی دوڑ میں لگے رہتے ہیں. اس وقت دنیا کئی قسم کی بیماریوں اور مصیبتوں سے لڑنے میں کافی مصروف دکھائی دیتی ہے. ذرائع کاکہنا ہے کہ سنگا پور کے جیولری برانڈ مین جیڈ سے بنے ہوئے زیوارت جاری کیے گئے ہیں، جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ مچھروں کو دور بھگانے میں مدد دیں گے.

یوآہن کلیشن ایک دست بند اور دو قسم کے گلے کے ہاروں پر مشتمل ہے، جس میں درمیان میں ترنجیل کی ایسی چھوٹی سی گیند محفوظ رکھی گئی ہے، جسے سات دن تک استعمال کیا جا سکتا ہے اور پھر بدلا بھی جا سکتاہے. ترنجیل کا تیل مچھروں کو بھگانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے. یہ ڈینگی اور زیکا پھیلانے والے خاص مچھروں کے خلاف بھی کام کرتا ہے. اس ادارے کے بانی ٹرکسی کھونگ کا کہنا ہے کہ لوگ ہروقت مچھر مار دوا نہیں لگا سکتے، پھر سنگا پور میں مچھروں سے ہونے والے امراض بھی کافی زیادہ ہے. اس لیے ایک جیولری ڈیزائنر کی حیثیت سے ہم نے اس ضرورت کو فیشن کے ساتھ ملا دیا ہے. 2 ماہ پہلے جاری کیے گئے یہ دست بند اور ایک قسم کے گلے کے ہار مکمل طورپر فروخت ہو چکے ہیں. ان کی قیمت 48 سے 65 سنگاپوری ڈالرزہے جبکہ ترنجیل کی گیند 90-4 ڈالرزمیں نئی ڈالی جاتی ہے. ہار میں برما سے لایا گیا جیڈ اور دیگرخوبصورت چیزیں بھی شامل ہیں. یہ زیور بہت اہم موقع پر جاری کیے گئے ہیں جب سنگاپور کو زیکا وائرس کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں