1

افسوسناک خبر، سعودی عرب میں 29 حجاج کرام انتقال کر گئے، وجہ بھی سامنے آ گئی

افسوسناک خبر، سعودی عرب میں 29 حجاج کرام انتقال کر گئے، وجہ بھی سامنے آ گئی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) اس سال حج پر جانے والے 29 پاکستانی حجاج کرام انتقال کرگئے. تفصیلات کےمطابق پاکستان میں حج کے‌ڈائریکٹرجنرل ساجد یوسفانی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب جانے والے 29 پاکستانی حجاج کرام انتقال کر گئے ہیں. انہوں نے بتایا کہ انتقال کرنے والے یہ تمام حجاج کرام طبعی موت کا شکار ہوئے. اس حوالے سے انہوں نے سعودی شہر مکہ مکرمہ میں پاکستان کے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت ہونے والی حج ایڈوائزری کمیٹی کی ایک بریفننگ کے دوران بتایاکہ سعودی عرب میں حجاج کی خدمت کیلئے 1635 معاونین اور 432 افراد میں مشتمل ایک میڈیکل مشن تعینات کیا گیا ہے.

پاکستانی حجاج کیلئے اس سال 30 مکتب قائم کئے گیے ہیں. حج حکام نے بتایا کہ حجاج کرام کو جدہ یا مکہ مکرمہ ایئر پورٹ پہنچنے پرسینڈوچز، جوسز اور پانی فراہم کیا گیا. اشیائے خوردونوش سمیت انہیں کمبل، تکیہ اور کارپٹ بھی تحفتاً دیا گیا ہے. حج ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں وزیر مملکت مذہبی امور پیرامین الحسنات شاہ، سیکرٹری سہیل عامر، ڈائریکٹر جنرل حج امتیاز شاہ اور پاکستانی سفیر منظور الحق بھی میٹنگ میں شریک تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں