1

جن کے پاس 10،50،100 اور 1000 کے نوٹ ہیں تو وہ یہ خبر ضرور پڑھ لیں پھر نہ کہنا بتایا نہیں

جن کے پاس 10،50،100 اور 1000 کے نوٹ ہیں تو وہ یہ خبر ضرور پڑھ لیں پھر نہ کہنا بتایا نہیں

کراچی ( پرائم نیوز) وفاقی حکومت کی طرف سے پچھلے سال 4 جون 2015ء کو جاری کردہ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم دسمبر 2016ء سے پرانے‌ڈیزائن کے بینک نوٹون کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی اور اس کے بعد ان نوٹون سے خریدو فروخت نہیں کی جا سکے گی اس لیے اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام باقی رہ جانے والے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹون کو مرحلہ وار ختیم کر دیا جائے گا.5 روپے کے نوٹ اور پرانے ڈیزائن کے 500 روپے کے نوٹ کی قانونی حیثیت پہلے ہی ختم ہو چکی ہے.

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے ڈیزائن کے بینک نوٹ کی سیریز جاری کی تھی جس کا آغاز 2005ء میں 20 روپے مالیت کے بینک نوٹ کے اجرا سے ہوا تھا اور اس کا مقصد بینک نوٹون کی سکیورٹی، پائیداری اور جمالیاتی معیار میں بہتری لانا تھا. آٹھ مختلف مالیتوں پر مشتمل نئے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی مکمل سیریز ( 5 روپے، 10 روپے، 20 روپے، 50 روپے، 500 روپے، 1000 روپے، اور 5000 روپے) کے اجرا کا عمل 2008ء میں مکمل ہوا تھا. کمرشل اور مائکروفنانس بینک 30 نومبر 2016ء تک 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی وصولی اور ان تمام مالیتوں کا اتنی ہی مالیت کے بئے ڈیزائن کے بینک نوٹوں اور سکوں سے تبادلہ جاری رکھیں گے. تاہم ایس بی پی بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر 31 دسمبر 2021ء تک عوام سے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹ قبول کرتے رہیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں