1

پاکستان کے معروف گلوکار کے بھائی کی بالی ووڈ فلموں میں دبنگ انٹری

پاکستان کے معروف گلوکار کے بھائی کی بالی ووڈ فلموں میں دبنگ انٹری

ممبئی ( پرائم نیوز) پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفرکے بعد ان کے بھائی دانیال ظفر بھی بالی ووڈ میں انٹری دینے کیلئے تیار ہیں اور جلد ہی یش راج فلمز کے بینرتلے بننے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گے. پاکستانی گلوکارو اداکار علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر بھی گلوکاری کے پیشے سے وابستہ ہیں لیکن اب جلد ہی اپنے بھائی کی طرح بالی ووڈ میں انٹری دینے والے ہیں.

بھارتی میڈیا کے مطابق یش راج فلمز نے دانیال ظفرکو لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے جس کے بعد وہ جلد ہی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے جبکہ فلم میں ان کے علاوہ 5 نئے چہرے متعارف کرائے جائیں گے. یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم کی کہانی بھی میوزک بینڈ کے گرد گھومتی ہے جس کی ہدایت کاری کے فرائض حبیب فیصل سر انجام دیں گے جبکہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز اس سال اکتوبر میں ہو جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں