2

شادی کے اخراجات پورے کرنے کیلئے عجیب و غریب طریقہ دریافت، کیا آپ بھی جاننا چاہیں گے؟

شادی کے اخراجات پورے کرنے کیلئے عجیب و غریب طریقہ دریافت، کیا آپ بھی جاننا چاہیں گے؟

اسلام آباد ( پرائم نیوز) غیر ملکی سیاح اب بھارت میں شادیوں میں بھی شرکت کر سکیں گے، بھارتی کمپنی نے مقامی افراد کی شادیوں کے ٹکٹ فروخت کرنے شروع کر دیے ہیں. معاوضہ دلہن دلہا کو بھی دیا جائے گا. بھارتی شادیوں کے بن بلائے مہمان اب غیرملکی سیاح ہوں گے. بھارتی کمپنی نے شادی کے اخراجات میں دلہا دلہن کی مدد کیلئے انوکھا طریقہ دریافت کیا ہے اور ان کی شادی میں شرکت کے ٹکٹ غیرملکی سیاحوں کو فروخت کرنے شروع کر دیے ہیں. بنگلور میں ہونے والی ایسی ہی شادی میں دلہا دلہن اور ان کے رشتے داروں نے کرائے پر لائے گئے غیرملکی مہمانوں کا بھرپور استقبال کیا. سیاح شادی پر خوب لطف اندوز ہوتے نظر آئیں گے. نوبیاہتا جوڑے نے شادی کی ٹکٹ فروخت کرکے 400 ڈالر کمائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں