1

بریکنگ نیوز، عمران خان نے رائے ونڈ مارچ نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے

بریکنگ نیوز، عمران خان نے رائے ونڈ مارچ نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے رائے ونڈ پر متعدد جماعتوں کے تحفطات کے بعد مارچ کی تاریخ اور مقام میں تبدیلی پر غور کرنا شروع کر دیا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے رائے ونڈ کیلئے اپوزیشن قیادت سے روابط کا سلسلہ شروع کر دیا ہے. اس کے علاوہ رائے ونڈ مارچ کا مقام تبدیل کرنے کے بعد امراء‌سے 4 کلو میٹر دور اڈہ پلاٹ کی قیادت نے رائے ونڈ کیلئے اپوزیشن قیادت سے رابطوں کی ذمہ داری بھی سونپ دی ہے جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ رائے ونڈ مارچ کی تاریخ میں زیادہ تاخیر نہ کی جائے گی اور مارچ کو کچھ دن آگے کیا جائے گا.

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے دیگر اپوزیشن کی طرف سی جاتی امراء کے حوالے سے تحفظات کھل کر سامنے آنے کے بعد اب جاتی امرا سے 4 کلومیٹر دوراڈا پلاٹ پر احتجاج کرنے کے حوالے سے مشورے لینے کا سلسلہ شروع کیا ہے تاہم بعض پارٹی رہنماؤں نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ محرم کے پیش نظر اکتوبر سے پہلے ہر صورت مارچ کیا جائے گا مگر وزیر اعظم کے گھر کے سامنے احتجاج کرنے پر بعض پی ٹی آئی رہنما بھی تیار ہیں اور انہوں‌نے عمران خان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے جس کے بعد اب عمران خان نے رائے ونڈ مارچ کے مقام اور تاریخ میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے. ذرائع کے مطابق رائے ونڈ مارچ کے حوالے سے عمران خان اور طاہر القادری کےمابین ملاقات کی بھی توقع پے جس کیلئے شیخ رشید کوشش کر رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں