1

موبائل فون کا پیٹرن نہ بتانے پر شوہر نے بیوی کو ایسی دردناک سزا دی کہ جان کر آپ کانپ اٹھیں گے

موبائل فون کا پیٹرن نہ بتانے پر شوہر نے بیوی کو ایسی دردناک سزا دی کہ جان کر آپ کانپ اٹھیں گے

نئی دہلی ( پرائم نیوز) ہندوستان میں شوہر نے بیوی کے اسمارٹ فون کے کی پیڈ لاک کا کوڈ نہ بتانے پر اس کو قتل کروا دیا.تفصیلات کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر جھانسی میں پولیس نے وینیت کمار نامی ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس نے دوران تفتیش اپنی بیوی پونم ورما کو قتل کروانے کا اعتراف کرلیا ہے. وینیت کمار کا کہنا ہے کہ پونم اور وہ کانپور سے تعلق رکھتے ہیں، شادی کے بعد انہوں نے جھانسی میں رہائش اختیار کر لی، جہاں وینیت نے اپنا کاروبار شروع کر دیا، اس کے بعد کانپور اور جھانسی اس کا آنا جانا لگا رہتا تھا. ملزم نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ پونم کا رویہ پچھلے مہینے سے اسمارٹ فون لینے کے بعد تبدیل ہوتا جا رہا تھا، اس نے ہماری 4 سال کی بیٹی پر توجہ دینا چھوڑ دی تھی، جبکہ اس نے فون پر پیٹرن لگا دیا تھا جسے اس کے علاوہ کوئی بھی نہیں جانتا تھا.

وینیت نے کہا کہ اس نے اپنے 2 دوستوں سے بیوی کو قتل کرنے کی بات کی اور انہیں 80 ہزار روپے بھی دیے تاکہ وہ پونم کو مار سکیں، واردات کے حوالے سے اس کا کہنا تھا کہ جس دن پونم کو قتل کیا گیا اس دن میں کانپور گیا ہوا تھا، میں نے اسے بتایا تھا کہ میرے 2 دوست آئیں گے، ان کو کمپیوٹر دے دینا، جب وہ گھر آئے تو انہوں نے پونم کا گلہ دبا کر اسے قتل کر ڈالا جبکہ توڑ پھوڑ بھی کی جس سے یہ جرم چوری کی واردات تصور کیا جا سکے.

اپنا تبصرہ بھیجیں