1

’’عمران خان رائے ونڈ مارچ کرتا ہے تو کرنے دیں مگر آپ لوگوں نے یہ کام نہیں کرنا‘‘ میاں نواز شریف نے ن لیگی رہنماؤں کو نیا حکم دے دیا

’’عمران خان رائے ونڈ مارچ کرتا ہے تو کرنے دیں مگر آپ لوگوں نے یہ کام نہیں کرنا‘‘ میاں نواز شریف نے ن لیگی رہنماؤں کو نیا حکم دے دیا

لاہور ( پرائم نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے تمام مرکزی و صوبائی رہنماؤں اور خاص طور پر کارکنوں کو تحریک انصاف کے کسی بھی اقدام پر رد عمل دینے سے سختی سے باز رہنے کی ہدایت دے دی ہے. احکامات کو نظر انداز کرنے کی صورت میں کارواوئی عمل میں لانے کا عندیہ بھی دے دیا گیا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے 24 ستمبر کو رائے ونڈ کی طرف مارچ کرنے کے اعلان کے بعد (ن) لیگ کے رہنماؤں خصوصاً کارکنوں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے اور انہوں نے عزم کیا ہے کہ قیادت کے گھر کی حفاظت کیلئے پیشگی اقدامات کئے جائیں گے.

تاہم (ن) لیگ کی قیادت نے اس کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تمام مرکزی و صوبائی رہنماؤں اور خاص طور پر کارکنوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ کسی بھی اقدام پر رد عمل دینے سے گریز کریں. رہنماؤں سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ کارکنوں سے رابطے میں رہیں اور انہیں ایسے کسی بھی اقدام سے باز رکھنے کیلئے اہم کردار ادا کریں . ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی قیادت نے واضح کیا ہے کہ احکامات کو نظر انداز کرنے کی صورت میں کاروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں