1

عمران خان کی قومی اسمبلی میں آمد پر سپیکرایاز صادق اجلاس کی صدارت چھوڑ کر چلے گئے، وجہ کیا بنی؟ جانئے

عمران خان کی قومی اسمبلی میں آمد پر سپیکرایاز صادق اجلاس کی صدارت چھوڑ کر چلے گئے، وجہ کیا بنی؟ جانئے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قومی اسمبلی آمد کی خبر سن کر ایاز صادق اسمبلی چھوڑ کر چلے گئے. قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کے زیر صدارت شروع ہوا جس میں معمول کی کاروائی جاری تھی. اسی دوران عمران خان بھی اجلاس میں شریک ہونے کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس میں پہنچ گئے. جہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھاؤں گا. اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی سے پو چھوں گا کہ کس مجبوری کی بناء پر نواز شریف کے خلاف ریفرنس نہیں بھیجا اور میرے خلاف ریفرنس کیو‌ں بھیجا. جب عمران خان ایوان پہنچے تو اس سے پہلے ہی ایاز صادق ایوان سے چلے گئے. اب قومی اسمبلی کا اجلاس پرویز ملک کی زیر صدارت جاری ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں