1

موبی لنک صارفین کیلئے شاندار خوشخبری، 3G کا زمانہ ہوا پرانا، نئی سروس کا آغاز کر دیا گیا، تفصیلات منظر عام پر

موبی لنک صارفین کیلئے شاندار خوشخبری، 3G کا زمانہ ہوا پرانا، نئی سروس کا آغاز کر دیا گیا، تفصیلات منظر عام پر

اسلام آباد ( پرائم نیوز) موبی لنک نے صارفین کیلئے 4 جی سروسز دینے کا آغاز کر دیا ہے. تفصیلات کے مطابق متعدد موبی لنک صارفین مختلف علاقوں میں 4 جی کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں. میڈیا رپورٹس کے مطابق اسمارٹ فون صارفین کو ان کے نیٹ ورک سرچ میں موبی لنک 4 جی کی آپشن بھی نظرآ رہی ہے. تاہم موبی لنک کی طرف سے صارفین کو 4 جی کی سہولیات کی فراہمی سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا گیا. تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ موبی لنک کمپنی نے صارفین کو 4 جی کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹیسٹنگ کا آغاز کر دیا ہے اور اب جلد ہی موبی لنک کی طرف سے 4 جی کی سروسز کا باقاعدہ اعلان کیے جانے کا امکان ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں